پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی محمد خان 

پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی محمد خان 

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے شیرگڑھ کے مقام پر شیرگڑھ تا عمرزئی  30کلومیٹرروڈ منصوبے کا افتتاح کیا جس پر ایک ارب46کروڑ لاگت آئیگی اس موقع پر ان کے ساتھ پی کے19کے ایم پی اے پیر مصور کے علاوہ  پی ٹی ائی کے مقامی رہنماء رحیم  جان،سابق ناظم اعلیٰ مردان اختشام خان ایڈوکیٹ،صادق حسین،پرسنل سیکرٹری ضیا ء اللہ خان، شہاب خان،فہد خان،امتیاز خان اور شریف الدین بھی موجود تھی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس پہلے کارکنوں نے شیرگڑھ کے مقام پر وزیر مملکت علی محمد خان کا پرتپاک استقبال کیا افتتاح کے موقع پر کارکنوں نے پاکستان زندہ باد اور پی ٹی ائی زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے پی ٹی ائی کارکنوں سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور سیاست کو عبادت سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے این اے22کے عوام کے علاوہ ھریچند،بدرگہ،مندنی،ڈھکی،میر اباد اور دیگر علاقوں کے عوام کو فائدہ ہوگا اور  انہیں صاف ستھری سفری سہولیات میسر آئیگی بہتر اور کشادہ روڈ کی تعمیر سے شیرگڑھ اور چارسدہ کے درمیان کم وقت لگے گا اور سفر میں آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ اب علاقے کی تقدیر بدلے گا اب ترقی کا پہییہ نہیں رکے گا اور ان کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچیں گے  انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل سے با خبر ہوں غافل نہیں ہوں انشاء اللہ حلقے کے تمام مسائل حل کرکے دم لوں گا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...