ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ اور سپورٹس تنظیموں کے مابین جاری تنازعہ ختم 

  ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ اور سپورٹس تنظیموں کے مابین جاری ...

  



بنوں (بیورروپورٹ)ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ اور سپورٹس تنظیموں کے مابین جاری تنازعہ ختم ہوگیا ریجنل سپورٹس آفیسر اور ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن نے مشروط طور پر کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے ایکا کرلیا اس سلسلے میں خصوصی اجلاس میں تحریری معاہدہ کیا گیا پورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ،ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ خان،صدر ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن پیر برکت علی،سیکرٹری محمد نظام الحق،سینئر نائب صدر اسرار بنگش،سابقہ تحصیل کونسلر سینان درانی ایڈوکیٹ،سابقہ سپورٹس آفیسر انور رشید خان،محمد فیاض،سابقہ ضلعی سپورٹس آفیسر ملک حبیب اللہ خان اور عبدالحفیظ قریشی کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے اور کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اگر کمیٹی مسئلے کا حل نہ نکال کی تو اختیار ایڈمنسٹریٹر یا ضلعی سپورٹس آفیسر کے پاس ہوگا جبکہ ضلعی سپورٹس آفیسر اور ضلعی اپورٹس ایسوسی ایشن کے مابین اختلافات دور کرنے کیلئے مصالحتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبک کارڈ کی مد میں سوصول کی جانے والی رقم متعلقہ گاروئنڈ میں کھلاڑیوں کے مسائل کے حل پر خرچ کرنے،غریب کھلاڑیوں،انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور شہداء کے بچوں ؓ کو ریلیف دینے اور ٹورنمنٹ کے انعقاد کی صورت میں جملہ سپورٹس آفیسرز کو سپانسرز اور متعلقہ ایسوسی ایشن کو آرگنائزر کا حق دیا جائیگا۔جبکہ مختلف ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب سپورٹس ایسوسی ایشن اور سپورٹس آفس کے نمائندوں کے ذریعے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...