محکمہ ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ڈاکٹر امجد علی 

محکمہ ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہاؤسنگ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کو صوبہ میں جاری مختلف منصوبوں اور محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہاوسنگ حسن محمود یوسفزئی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے پشاور میں 190 کنال اراضی پر مولازئی ہاوسنگ سکیم مکمل کرلی ہے اور لوگوں کو پلاٹس کا قبضہ دے دیا گیا ہے جس پر گھروں کے تعمیراتی کام کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔ منصوبہ پر 16 کروڑ 45 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے، اسی طرح سول کورٹرز پشاور فیز ون میں فلیٹز کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ جاری منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ حیات آباد فیز 5 میں 28 کنال اراضی پر سرکاری ملازمین کے لئے 144 فلیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں، جبکہ سول کورٹرز پشاور فیز ٹو کے دوسرے مرحلے میں 96 فلیٹس تعمیر کئے جائینگے۔ وزیر ہاوسنگ کو جرمہ ہاوسنگ سکیم، سٹیلائیٹ ٹاون، جلوزئی ہاوسنگ سکیم، حویلیاں ہاوسنگ سکیم، سی پیک سٹی، ہنگو ماڈل ٹاون اور ڈنگرام ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ سوڑئزئی میں نئی پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لئے 8 ہزار پانچ سو کنال اراضی فراہم کی گئی ہے، جس کے لئے باونڈری وال اور لنک روڈ کی تعمیر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ گرے سٹرکچر کنسٹرکشن کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔ اسی طرح محکمہ نے سرکاری ملازمین کی رہائش کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے پلاٹس اور گھروں کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں میں حائل آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے میں کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائینگے، اور مشترکہ کاوشوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔