پی آئی اے بحالی کی جانب گامزن،قومی ائیر لائن میں واضح تبدیلی آگئی، ارشد ملک

  پی آئی اے بحالی کی جانب گامزن،قومی ائیر لائن میں واضح تبدیلی آگئی، ارشد ...

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاہے پی آئی اے کے شعبہ ٹیکنیکل گراؤنڈ سروس میں ناکارہ قرار دی جانیوالی ٹیکنیکل گراؤنڈ سروس کی گاڑیوں کو قابل استعمال بنانے کا عمل جاری ہے،پی آئی اے کے تکنیکی کارکنان اپنے وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں،کراچی میں ایک طویل مدت سے ناکارہ قراد دئے گئے دو فورک لفٹر، دو کوسٹرز، دو کنویئر بیلٹ اور ایک ٹگ ماسٹر کو دوبارہ قابل ا ستعما ل بنا لیا گیا ہے،ناکارہ قرار دئے گئے تکنیکی سامان کو پی آئی اے نے بغیر کسی اضافی اخراجات کے قابل استعمال بنایا ہے،ان گاڑیوں کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا نے کیلئے کروڑوں روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا،پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے بحا ل کی گئی گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹی جی ایس ٹیم کو اہم کامیابی پر شاباش دی اور اسے پی آئی اے کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار د یا، ا نکا مزید کہنا تھا ایک سال میں پی آئی اے میں واضح تبدیلی آئی ہے اور یہ سب پی آئی اے کی ٹیم کی محنت اور کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

ارشد ملک

مزید : پشاورصفحہ آخر