عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، غفلت برداشت نہیں کرینگے، شکیل خان

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، غفلت برداشت نہیں کرینگے، شکیل خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے اچانک دورے کہ دوران کہی۔اس موقع پر قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر اظہر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔صوبائی وزیر شکیل احمد نے ہسپتال عملے کو اپنے فرائض قومی اور خدمت خلق کے جذبے سے سر انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ بجٹ محکمہ صحت کے لیے مختص کی ہے تاکہ غریب عوام کو علاج معالجے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے اور محکوں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرکے میرٹ قائم کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لیا ہے اگر ہم تبدیلی نہیں لا سکتے تو پھر ہمارے لئے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ہمیں عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنی ہے اور پسماندہ طبقوں کو خوشحالی سے ہمکنار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کو گریڈ اے کا درجہ دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو گریڈ اے کا درجہ دینے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی جب کہ ہسپتال میں فائم بلڈنگ کو عوام کے لیے فروری میں کھول دیا جائے گا تاکہ غریب عوام کو دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں تک جانے سے نجات مل سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...