گورنر شاہ فرمان او ر وزیر اعلیٰ محمود خان کی کاٹلنگ آمد

گورنر شاہ فرمان او ر وزیر اعلیٰ محمود خان کی کاٹلنگ آمد

  



کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان مختصر دورے پر کاٹلنگ تشریف لائے۔ اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر رحیم اللہ یوسفزئی کے اہلیہ کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچ کر پہلے فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے بعد اذاں وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ سوات موٹر وے کی تکمیل اخری مراحل میں ہے۔ یقینا سوات موٹروے کے تعمیر کے دوران رابطہ سڑکیں متاثر ہوگی۔ منصوبے کے تکمیل کے بعد تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کو ممکن بنایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر