ٹاؤن تھری انتظامیہ کا پلوسئی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
پشاور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر ٹی او آر ٹاؤن تھری حاجی عبدالمالک‘ اے ٹی او آر مس ذی الحجہ الیاس‘ انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر‘ اے ٹی ایس اسد خان اور مظہر خان نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ پلوسئی اور پارک بازار میں بھاری مشینری کے گرینڈ آپریشن کیا ہے جس میں موقع پر دکانوں کے آگے غیر قانونی چھجے مسمار کرد ئیے جبکہ غیرقانونی تعمیرات بھی مسمار کردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا2 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ اس موقع پر ٹی او آر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور تجاوزکرنے سے گریز کریں تاکہ آپریشن کے وقت انکے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہوں۔