وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،ملک شاہ محمد

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،ملک شاہ محمد

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے نئے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے حلف لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اسکے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے وزارت دیکر بنوں کی عزت کی پگڑی میرے سر پر رکھ دی ہے اور انشاء اللہ میں بھی وزیر اعلیٰ عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو یقین دلاتا ہوں کہ انہوں نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اور مجھ پر جو اعتماد کی پگڑی رکھی ہے اس اعتماد کو میں کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا نہ ہی بنوں میں وزیر بنوچی بھائیوں میں کوئی فرق کروں گا کیونکہ وزیر بنوچی بھائیوں نے مجھے ووٹ دیا ہے اور اگر کسی نے ووٹ نہیں بھی دیا ہے تو ان کا بھی مجھ پر حق ہے کیونکہ میں کسی حلقے یا ضلع کا وزیر نہیں ہوں پورے صوبے کا وزیر ہوں انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام نے تحریک انساف پر اعتماد کرکے ثابت کردیا کہ بنوں اب جے یو آئی کا گڑھ نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر قوم سے تعلق رکھنے والے بنوں ڈویژن کے دو ممبران کو وزارت دیکر ہم پر بہر بڑا اعتماد کیا ہے اب انشاء اللہ ہم بھی انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق تمام علاقوں کے عوام کی بلا امتایز خدمت کریں گے اور بنوں،جنوبی اضلاع اور وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط قوت بناکر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی بہتر پالیسیوں اور قیادت کے نتیجے میں ملک اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تبدیلی کے اثرات جلد عوام محسوس کریں گے اب باتوں کے ذریعے عوام کو ورغلانے کا وقت گزر چکا ہے انشاء اللہ اب موٹر وے صرف پنجاب میں نہیں بنے گا بلکہ خیبر پختونخوا کے عوام بھی موٹر وے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ میں بنوں کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے وزارت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ہماری خوصلہ افزائی کی انشاء اللہ اب مایوسیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے اور بنوں کے تمام ادھورے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محروم علاقوں کی ترقی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت،تعلیم،پانی،بجلی،روزگار اور مواصلات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیخ ہے اور عوام کو جلد انشاء اللہ مذید خوشخبریاں بھی دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر