رستم میں جمعیت کا مہنگائی،فحاشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رستم میں جمعیت کا مہنگائی،فحاشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



رستم(نمائندہ پاکستان)مہنگائی،لاقانونیت،فحاشی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا رستم مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے سے جے یو ائی کے ضلعی امیر مولانا قاسم،مولاناامانت شاہ حقانی، قاری نیازعلی، مولانا مبارک احمد،مفتی کامران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ کرنے والوں کے دور میں عوام یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کیلئے گھروں کے فروخت پر مجبور ہوچکے ہیں، کرپشن کے خاتمے کے نام پر بنے والے حکومت نے 50کروڑ تک کرپشن کو جائز قرار دیا،اصلاحات کے نام پر مدارس میں حکومت کی بے جا مداخلت کو تسلیم نہیں کرتے،ملکی پاسپورٹ کو عزت دینے والوں نے ملکی وقار کو داو پر لگایا، سلیکٹڈاور ناجائز حکمرانوں کے دور میں ملکی اساس اور بنیادیں عیر محفوظ ہوچکی ہے،طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرنے والوں نے ڈیرھ سال میں یکساں نظام تعلیم کو لاگو نہ کرسکے بیرونی قرضے ختم کرنے کے دعویداروں نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور ناکام ہوچکی ہے حارجی محاذ پر ملک تنہا ہوچکا ہے مقررین نے کہا کہ دینی مدارس کو یونیورسٹی قرار دینے والے،علماء اور مدارس کے خلاف منفی تاثر دینے والے ناکام ہوچکے ہیں موجودہ دور میں صرف جے یو ائی عریب عوا م کی آواز بن چکی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر