صحت کے شعبے میں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

صحت کے شعبے میں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے پولی کلینک کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ادویات بلاتعطل فراہم کی جائیں انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لگن اور جزبے سے کام کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ایک بڑا اعلان بھی کیا ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پولی کلینک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں آبپارہ زچہ بچہ سنٹر کو اپ گریڈ کر کے 40 بیڈ پر مشتمل بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا جی سیون تھری ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اورصحت کے شعبے میں اصلاحات میرا بنیادی مشن ہے انہوں نے کہا پولی کلینک میں بہتری کیلئے اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا