نوشہرہ، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خٹ کلی کے عوام سراپا احتجاج، جمعہ تک ڈیڈلائن

  نوشہرہ، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خٹ کلی کے عوام سراپا احتجاج، جمعہ تک ڈیڈلائن

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف خٹ کلی کے عوام سراپا احتجاج. جمعہ تک ڈیڈلائن. جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی. تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی طرف سے ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف خٹ کلی نوشہرہ خورد کے منتخب نمائندوں اور عوام نے علامتی احتجاج کیا. جسکی قیادت سابق ناظم ملک آمان خان، صدر گل ولی، کونسلر اعجاز خان، ٹھیکیدار عمرزادہ، مولانا شکیل زادہ اور قاری اعجاز الدین نے کی. انہوں نے کہا کہ بغیر ناشتہ کے ڈیوٹی پر جانا اور بچوں کا سکول جانا اور کھانا کھائے بغیر سونا کھبی کسی حکومت میں نہ سنا اور نہ دیکھا تھا. پورا ملک لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر جمعہ تک سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اتوار کو مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بلاک کر دیں گے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...