پبی،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلرز گرفتار،26 کلو چرس برآمد

پبی،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلرز گرفتار،26 کلو چرس برآمد

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ اضاخیل پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرموٹر کار سے 26کلوگرام چر س اور 3.5 کلوگرام افیون برآمد،ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق:۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی اھکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔خالد خان DSP پبی کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر مختیار خان SHO اضاخیل کی سربراہی میں پرمختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ حسب اطلاع عجب باغ کے قریب ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ایک مشکوک موٹرکار نمبری110LZC کو روک کر تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 26کلوگرام چرس اور 3.5 کلوگرام افیون برآمد کرلیا۔ملزمان عدنان ولد سید عرب خان اور اشرف علی ولد اجمل ساکنان بونیر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...