مختلف اضلاع کے شہریوں کا افغان ویزا کے حصول میں مشکلات کیخلاف مظاہرہ

مختلف اضلاع کے شہریوں کا افغان ویزا کے حصول میں مشکلات کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے شہریوں نے افغانستان کونسل خانہ کی جانب سے ویزا کی حصول میں غیرضروری تاخیر اور دیگر تحفظات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں افغانستان ویزہ کی فراہمی میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انک حق میں مطالبا درج تھ جبکہ مظاہرین نے افغانستان قونصلیٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرے کی قیادت اختر محمد چترالی اور دیگر دو دراز علاقوں سے ائے ہوئے افراد نے کی۔اس موقع مظاہرین کا کہناتھا کہ افغانستان جانے کیلئے ویزہ ملنے میں افغان قونصلیٹ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے جسکی وجہ سے دور دراز علاقوں سے ائے ہوئے لوگوں کا قیمتی وقت بھی خراب ہو رہا ہے اور انکا خرچہ بھی ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کونسل خانہ میں انتظامیہ کو رشوت دیتے ہے انکے ویزے جاری کیے جاتے ہے جبکہ ہم جیسے غریبوں کو انتظامیہ ہزاروں چکر لگانے کے باوجود بھی ویزے جاری نہیں ہوتے جو ہمارے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے اور ویزے نہ ہونے کے وجہ سے ہمارے روزگار خراب ہو چکے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں افغانستان جانے کیلئے جلد از جلد ویزے جاری کیے جائے تاکہ ہم اپنے کام کاج جاری رکھ سکے بصورت دیگر احتجاج کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر