مردان،شیر گڑھ کے پسماندہ علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

  مردان،شیر گڑھ کے پسماندہ علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



مردان (بیورورپورٹ) ایس پی آپریشن مشتاق احمد خان نے تھانہ شیرگڑھ کے دیہاتی اور پسماندہ علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری سے اے ایس پی تخت بھائی وقار عظیم کھرل کے علاوہ ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سرکل کے جملہ ایس ایچ اووز،علاقہ معزیزین اورمیڈیا کے نمائندے بھی موجودتھے۔ علاقہ مشران عمائدین نے بعض مسائل کی نشاندہی کی جو زیادہ تر موقع پر حل کئے گئے، شرکاء نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم جرائم کے بارے بروقت پولیس سے تعاون کایقین دلایا۔ایس پی آپریشن مشتا ق احمد خان نے مزیدکہا کہ دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام میں خیبر پختونخوا پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں جسکی بدولت علاقوں کے عوام پولیس سے بروقت تعاون کرنے کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں،انھوں نے کہا کہ جرم کسی بھی نوعیت کا ہو متعلقہ تھانے میں بروقت رپورٹ درج کرنا ضروری ہے اور کہا کہ منشیات خاص طور پر آئس، سود،انڈر پلے جیسے جرائم کے خلاف نئے سخت قوانین وضع کئے گئے ہیں جس سے کوئی بھی بڑے مجرم سزاء سے نہیں بچ سکتے۔تقریب میں علاقہ مشران نے بہترین کارکردگی دکھانے پرپولیس افسران اورجوانوں کو انعامات اور تخائف پیش کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...