مہمند،اے سی کا تینوں تحصیلوں کا دورہ
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی ہدایت پر تینوں سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف بازاروں، بی ایچ یوز، پٹرول پمپوں کے دورے کئے۔ دکانداران کو نرخنامے اویزاں کرنے کی ہدایت۔ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کیلئے دکانداروں کو یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمندمیں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی ہدایت پربدھ کے روز تینوں سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز حامد اقبال و دیگرنے مختلف بازاروں میاں منڈی، صافی، بائیزئی کے دورے کئے۔دورے کے موقع پر تحصیلدار غنچہ گل، ایس ایچ او سردار حسین اور مقامی پولیس بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں مختلف دکانداروں کے نرخنامے چیک کئے اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخنامے اویزاں کرے اورگران فروشی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں صفائی کا خاص خیال رکھے۔اور کہا کہ سڑک کے حدود میں تجاوزات کے خلاف بہت جلد اپریشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانداران ان ہدایات پر عمل کریں۔تاکہ عوام کو کسی قسم مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر بازار یونین نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے بجلی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل میں فوری کمی لانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بائیزئی، حلیمزئی اور صافی میں مختلف پٹرول پمپوں اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا بھی دورہ کیا۔