ہنگو،محکمہ فوڈ کے چھاپے،متعدد دکاندار جرمانہ

  ہنگو،محکمہ فوڈ کے چھاپے،متعدد دکاندار جرمانہ

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو دوآبہ شہر میں محکمہ فوڈ کے چھاپے۔ چھاپے کے دوران فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بعض کو موقع پر جرمانہ جبکہ متعدد تاجروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔زائد المعیاد،غیر معیاری،گرانفروشی کرنے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان دوکانداروں کو ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایف سی صلاح الدین خان فوڈ سٹاف کے ہمراہ دوآبہ شہر میں چھاپے لگائے چھاپے کے دوران،کریانہ فروش، نانبائی،کباب فروش،اور دیگر درجنوں دوکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ بعض دوکاندران کم وزن،عدم صفائی،گرانفروشی اور دیگر خلاف ورزیوں پر موقع پر جر مانہ۔جبکہ متعدد دوکاندران کو وارننگ کے نوٹسسز جاری کی گئیں۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے تاجر برادری کو فوڈقوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور غیرمعیاری،زائدالمیعاداشیا،مضرصحت اشیاء کی فروخت سے باز رہنے، صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے بالخصوص نانبائی حضرات روٹی کی وزن پورا رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر