شہید فلائنگ آفیسرعباد الرحمن کی نمازہ جنازہ ادا،سپرد خاک

شہید فلائنگ آفیسرعباد الرحمن کی نمازہ جنازہ ادا،سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے شہید فلائنگ آفیسرعباد الرحمن کی نماز جنازہ این ایف سی قبرستان واپڈا ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔شہیدکومقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔شہید کے لواحقین اور پاکستان ائیر فورس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کے والدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹے نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ عباد الرحمن بہت بڑے محب وطن تھے اور انہوں نے اپنی جان بھی وطن کی راہ میں قربان کردی ہے۔عباد الرحمن نے یو ای ٹی سے مکینیکل انجینئرنگ کے بعد 9 ماہ قبل پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید کے گھر تعزیت کیلئے عزیز واقارب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔یار رہے کہ گزشتہ روز تربیت کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں عبادالرحمان نے جام شہادت نوش کیا۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سپرد خاک