پشاور چڑیا گھر میں پرندوں اور جانوروں کی بہترنگہداشت پر توجہ دی جائے، اشتیاق ارمڑ

پشاور چڑیا گھر میں پرندوں اور جانوروں کی بہترنگہداشت پر توجہ دی جائے، ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلی حیات و ماحولیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور میں اپنی نوعیت کے منفرد چڑیا گھرمیں پرندوں اور جانوروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنائیں تاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے عوام کو سیر و تفریح کے لیے فراہم کی گئی سہولت سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔یہ بات آج انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں پروجیکٹ ڈائریکٹر افتخار خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پشاور کی طرز پر دیگر اضلاع میں بھی چڑیا گھروں کی تعمیر وترقی کا ارادہ رکھتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکمہ دلجمی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ مقامی سطح پر بھی عوام نایاب پرندوں سے لطف اندوز ہوسکیں اور انہیں اپنے علاقائی سطح پر بہتر سے تفریح کے مواقع میسر آ سکیں سید محمد اشتیاق ارمڑ نے مزید کہا کہ پرند چرند ماحول کی خوبصورتی ہوا کرتے ہیں جس سے ہماری جمالیات کی تسکین ہوا کرتی ہے لہذا ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے اس موقع پر وزیر موصوف کو بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ نے پہلے ہی سے موسمی تغیرات سے بچنے کے لیے قیمتی جانوروں کی بہتر نگہداشت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھارکھے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...