ادویات کی بھاری قیمتیں وصول کرنے کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی بھاری قیمتیں وصول کرنے کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)فارماسوٹیکل کمپنیز کی جانب سے ادویات کی بھاری قیمتیں وصول کرنے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،اس سلسلے میں ندیم سرور ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیز نے حکومت کی منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،90 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کیاگیا ہے،حکومت قیمتیں بڑھانے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی۔،عوام کو سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا بنیادی حق ہے،فارماسوٹیکل کمپنیز کے ادویات کے بڑھائی گئی قیمتیں کالعدم قرار دی جائیں،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیاجائے۔
چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -