ایڈیشنل سیشن و سول ججز امتحانات مستقل شیڈول کی منظوری دیدی گئی

ایڈیشنل سیشن و سول ججز امتحانات مستقل شیڈول کی منظوری دیدی گئی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے لاہورہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کی بھرتی کے لئے ہونے والے تحریری امتحانات کے مستقل شیڈول کی منظوری دے دی، اس سے قبل ان عہدوں پر بھرتیوں کے لئے کوئی مستقل شیڈول نہیں تھا،ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ایگزامینیشن کمیٹی کی سفارش پر منظوری دی ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججوں کی (گریڈ 20) کی خالی اسامیوں پر ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد ہوگا جبکہ سول ججوں (گریڈ 17) کی بھرتی کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہوا کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اس اقدام سے ضلعی عدلیہ میں ججوں کی خالی اسامیاں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

امتحانات،شیڈول

مزید : صفحہ آخر


loading...