سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار انتقال کرگئے

سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار انتقال کرگئے

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ لاہورمیں ادا کی گئی،جس میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ سمیت ہائی کورٹ کے حاضروسابق ججوں،لاء افسروں،وکلاء، مرحوم کے عزیزواقارب اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا،وقاص قدیر ڈار طویل عرصہ سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے،وہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈپ ٹی اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدوں پر بھی فائزرہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے وقاص قدیر ڈار کی وفات پر گہرے دکھ اور نج کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقاص قدیر ڈار کا شمار پنجاب کے قابل لاء افسروں میں ہوتا تھا،چیف جسٹس نے مرحوم کے درجات کی بلندی،مغفرت اور اہلخانہ کوصبر جمیل عطا کرنے کی دعابھی کی۔

انتقال

مزید : صفحہ آخر


loading...