مریم نواز کی دائر درخواست کی بابت کاز لسٹ جاری، سماعت 15جنوری کو ہوگی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورپاسپورٹ کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 15جنوری کو ہوگی،اس بابت کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے،مسٹرجسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا،مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کر رکھی ہے،موسم سرما کی تعطیلات میں بنچ کی عدم دستیابی کے باعث مریم نواز کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی تھی،اب اس کیس کی تاریخ سماعت 15جنوری مقررکی کی گئی ہے۔
کاز لسٹ