جعلی استعفیٰ تیارکرنیکا کیس،3 سال گزرنے کے باوجود جواب داخل نہیں کیا گیا

  جعلی استعفیٰ تیارکرنیکا کیس،3 سال گزرنے کے باوجود جواب داخل نہیں کیا گیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازم کا مبینہ جعلی استعفیٰ تیارکرنے کے کیس میں تین سال گزرنے کے باوجود جواب داخل نہیں کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے مبشر عالم نامی ملازم کی درخواست کی سماعت کے لئے 13جنوری کی تاریخ مقررکردی ہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اس کیس کی سماعت کریں گے،درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میٹروپولیٹن کارپوریشن اورمتعلقہ حکام کوفریق بنایا گیا ہے.

جعلی کیس

مزید : صفحہ آخر