دو بچے والد سے لے کروالدہ کے حوالے کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دو بچے والد سے لے کروالدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا،احاطہ عدالت میں فریقین آپس میں الجھ پڑے تاہم خاتون اوراس کے ساتھی بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔حسینہ بی بی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کے شوہرامیر علی نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اسے گھر سے نکال دیا اوربچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھ لیا۔ بچوں کی والدہ سے بہتر کوئی بھی پرورش نہیں کر سکتا،عدالتی حکم پر دونوں بچے بشریٰ اور علی زین عدالت میں پیش کئے گئے۔