پاکستان ٹاپ 10ممالک میں سیاحتی مہم جوئی کیلئے بہترین،فوربز
نیویارک (این این آئی)امریکی معروف کاروباری جریدے فوربز نے 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا۔ایک رپورٹ میں امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ بند ممالک اب کھل رہے ہیں اور ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی تک لارہے ہیں۔فوربز کی فہرست میں ارمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گواتی مالا، مونگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے بتایا کہ پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں۔پاکستان کئے انفراسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکیں، نئے ٹنلز کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگئی ہے جبکہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کھل رہے ہیں۔ان مقامات میں ہمالیہ کی وادیاں اور مٹی کے آتش فشاں شامل ہیں۔
ٹاپ 10فوربز