ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام سمگلنگ، فروخت کیخلاف وفاقی ٹیکس محتسب کا نوٹس

    ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام سمگلنگ، فروخت کیخلاف وفاقی ٹیکس ...

  



اسلام آباد (این این آئی)ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام سمگلنگ اور فروخت کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخودنوٹس لے لیا۔ ایف ٹی او کے مطابق غیر قانونی پیٹرول پمپس سب کو دکھائی دیتے ہیں لیکن کسٹم حکام،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نظر نہیں آتے۔ایف ٹی او کے مطابق حب حادثہ کسٹم حکام،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ تھا۔ایف ٹی او کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ حکام تمام بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹس کا دوبارہ جائزہ لے۔ایف ٹی او نے بتایاکہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت   متعلقہ اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے، ایف ٹی او نے متعلقہ حکام کو مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم حکام سمگلروں کے خلاف کیس درج نہیں کرتے۔ایف ٹی او کے مطابق کسٹم حکام افرادی قوت کی کمی کا بہانہ بنا کر اپنی ذمہ داری دوسروں کے سر تھوپتے ہیں۔ایف ٹی او کے مطابق پولیس کسی بھی غیر قانونی عمل اور بزنس کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ ایف ٹی او کے مطابق چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افیئرز حکومت بلوچستان اور ایف سی حکام کا رویہ افسوسناک ہے۔

ایرانی پیٹرولیم

مزید : صفحہ آخر