دسمبر 2019محکمہ، اینٹی کرپشن نے 5ارب 68کروڑ سے زائد مالیت کی لینڈ ریکوری کی 

  دسمبر 2019محکمہ، اینٹی کرپشن نے 5ارب 68کروڑ سے زائد مالیت کی لینڈ ریکوری کی 

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اینٹی کرپشن پنجاب نے دسمبر2019 میں 6 ارب 85کروڑ 67لاکھ 50ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 84لاکھ 30ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی ہے، اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں تقریبا 5ارب68کروڑ76لاکھ 40ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اورایک ارب 16کروڑ 6لاکھ 80ہزار  روپے کی انڈریکٹ ریکوری کی ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں 1807 شکایات موصول ہوئیں جن میں اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1548 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 473 انکوائریاں لگائیں اور 331جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا، اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 104 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 103جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، 95چالان پیش کئے گئے، 11 ریڈ کئے اور111افراد کو گرفتار کیاگیا،اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 03 عدالتی مفروروں اور 0اشتہاریوں کو گرفتار کیا،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کاکہناہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،عوام رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں،انہوں نے مزیدکہا کہ افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔

لینڈ ریکوری

مزید : صفحہ آخر