خصوصی افراد معاشرے کا اہم،قابل قدر حصہ،ڈاکٹر عارف علوی

خصوصی افراد معاشرے کا اہم،قابل قدر حصہ،ڈاکٹر عارف علوی

  



 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور قابل قدر حصہ ہیں،تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں ان کے حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہئے،احساس پروگرام کے تحت حکومت معذور افراد کے حقوق کے تحفظ، انہیں ہر قسم کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔صدر مملکت نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں احساس پروگرام کے تحت معذوری کے خاتمہ میں سول سوسائٹی کے کردار سے متعلق ایک پریزنٹیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر غربت کے خاتمہ و سماجی تحفظ سے متعلق وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر، صحت سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا، رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی بپی اور عالمی ادارہ صحت، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں کیونکہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہر قسم کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔  

ڈاکٹر عارف علوی

مزید : صفحہ آخر


loading...