زلفی بخاری نے سعودی عرب میں پھنسے  80 پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لے لیا

 زلفی بخاری نے سعودی عرب میں پھنسے  80 پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر نوٹس لے لیتے ہوئے  ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی شکور شیخ کو فوری طور پر متاثرین کے پاس جانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اہم رابطے جاری ہیں۔ زلفی بخاری نے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی کو فوری متاثرین تک پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امدادکی جائے گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں تبوک میں پھنسے ہوئے درجنوں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر آگاہ اور کام کر رہا ہوں، وزارت نے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک اجلاس طلب کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس دوران ہمارے لوگوں تک خوراک اور راشن پہنچیں۔
 زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -