راولپنڈی، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،سرکاری اعزاز کیساتھ سپر د خاک

      راولپنڈی، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،سرکاری اعزاز کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)ایف سی چوک کے قریب دہشت گردحملہ آورکی فائر نگ سے شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ سی پی او نے کہا ہے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالا دہشت گرد پہلے بھی پنجاب پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین جرا ئم میں ملوث و سزایافتہ تھا۔منگل کی شب صدر میں کے ایف سی چوک کے قریب چیکنگ ناکے پر دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکرنے کے بعد جسد خاکی آبائی علاقوں میں بھجوا دئیے گئے،جہاں انہیں پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ڈی سی،آر پی او،سی پی او سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔سی ہی او راولپنڈی احسن یونس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی جو سیالکوٹ پسرور کا رہائشی تھا جبکہ اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،ہلاک حملہ آور کا دہشت گرد ہونا ثابت ہوچکا ہے،حملہ آور پہلے بھی پولیس اہلکاروں کو شہید کرچکا ہے،ہلاک دہشت گرد مختلف کیسز میں سزا یافتہ ہے حملہ آور سے متعلق جلد مزید تفصیلات بھی میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔سی پی او نے بلٹ پروف جیکٹس مہیا کرنے کے حوالے بتایا کہ پولیس کے تمام اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس دی گئی ہیں اور ہر جگہ بلٹ پروف جیکٹس پہننا ممکن نہیں جبکہ شہید اور زخمی اہلکار وں کو ایوارڈ دینے کی سفارش حکومت سے کریں گے۔ منگل کی رات صدر میں دہشت گرد کی فائرنگ سے تھانہ کینٹ کے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل سے شہید ہو گئے تھے جبکہ ڈولفن فورس کا اہلکار اور ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہو ئی تھی۔
شہیدپولیس اہلکار

مزید :

صفحہ آخر -