ایمانداری کیساتھ ذمہ داری نبھائی، متحد ہونا وقت کی ضرورت، وحید اقبال بٹ

ایمانداری کیساتھ ذمہ داری نبھائی، متحد ہونا وقت کی ضرورت، وحید اقبال بٹ

  



لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)ہوپ پاکستان کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین وحید اقبال بٹ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوپ انتخابات کے پُر امن انعقاد پر ملک بھر کے حج آرگنائزر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،نو منتخب مرکزی چیئرمین حاجی شاہد رفیق اور زونل چیئرمین کا خیر مقدم کرتا ہوں،اللہ کی توفیق سے ٹریڈ کے لیے جو کر سکے اس پر اظہار تشکر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نو منتخب چیئرمین تسلسل جاری رکھیں گے جو ہم نہیں کر سکے وہ بھی کریں گے،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ ہم نو منتخب ٹیم کیساتھ ہیں ان کو جہاں ضروت پڑے گی ساتھ دیں گے،شاہد رفیق کے جذبے کی قدر کرتے ہیں،تمام اختلافات بھلا کر متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،ٹریڈ کومتحد کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،شاہد رفیق با صلاحیت ہیں امید ہے وہ کر گزریں گے،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ 50والوں کا کوٹہ بڑھانا ملک بھر کی عرصہ سے کام کرنے والی کمپنیوں کا کاٹا گیا کوٹہ بحال کرنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمانداری کے ساتھ ذمہ داری ادا کی ہے اگر اس دوران کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت کرتے ہیں ہم ٹریڈ کا حصہ ہیں،ہوپ کا حصہ ہیں،جو بہتری کے لیے کر سکے کرتے رہیں گے،شاہد رفیق کے کسی کام میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے وہ ہمارے بھائی ہیں کھل کر کام کریں،بھر پور موقع دیں گے کل کو یہ کہنے کاموقع نہیں دیں گے کہ مجھے کام کرنے نہیں دیا گیا،ہم نئی ٹیم کے لیے دُعا گو ہیں کہ وہ ٹریڈ کے لیے اپنے منشور کے مطابق کام کریں۔ 

 وحید اقبال بٹ

مزید : صفحہ آخر