شاہد رفیق حج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت سینئر ترین حج آرگنائزر النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹو پنجاب سے نو منتخب ایگزیکٹو ممبر ہوپ حاجی شاہد رفیق حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے،الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ڈی جی ٹی اوکے قوائد کے مطابق اس سال ہوپ کا مرکزی چیئرمین پنجاب سے آنا ہے،شاہد رفیق کے مقابلے میں پنجاب کے کسی ایگزیکٹو ممبر نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے شاہد رفیق کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے،وہ 2019.20ء کے لیے ہوپ پاکستان کے چیئرمین بن گئے ہیں۔
شاہد رفیق