شاہد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا گو،ہوپ کا تشخص بحال کرائیں، حاجی مقبول احمد

    شاہد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا گو،ہوپ کا تشخص بحال کرائیں، حاجی مقبول ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)خدمت گروپ پنجاب اور ہوپ پاکستان کے سابق مرکزی چیئرمین حاجی مقبول احمدکا ہوپ پاکستان کے نو منتخب مرکزی چیئرمین حاجی شاہد رفیق کے اس بیان پر کہ الیکشن کے بعد میرا کوئی گروپ نہیں ہے،ملک بھر کے حج آرگنائزر میرا گروپ ہوں گے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ ٹریڈ کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کر کے دکھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہر مثبت اقدام کا خیر مقدم کریں گے،جہاں ہماری ضرورت ہو گی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،آپ نے روزنامہ پاکستان کے انٹرویو میں جس عزم کا اظہار کیا ہے ہم آپ کی کامیابی کے لیے دُعا گو ہیں،50والوں کا کوٹہ بڑھائیں،جن کمپنیوں کا بلا وجہ کوٹہ کاٹا گیا ہے ان کا کوٹہ بحال کرائیں، ملک بھر کی ہوپ کو یکجا کریں،ہوپ کا تشخص بحال کرائیں،وزارت سے تعلقات بہتر کریں، سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم ففٹی ففٹی کے حساب سے کرائیں،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا حج کرایہ یکساں کرائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہم تنقید برائے تنقیدنہیں کریں گے،صحیح کام کے ساتھ ہوں گے غلط کام کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔

حاجی مقبو

مزید : صفحہ آخر


loading...