جعلی بنک اکاؤنٹس ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

  جعلی بنک اکاؤنٹس ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں جعلی بنک اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ بدھ کو ہو نیوالی سماعت کے دور ان نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔جج اعظم خان نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی، دور ان سماعت ملزم عبدالغنی مجید کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،ملزم مناہل مجید کی مسلسل عدم حا ضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی،تفتیشی افسر نے مناہل مجید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی اور بتایا مناہل مجید کیخلاف کارروائی مکمل، شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔جج اعظم خان نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔ریفرنس میں اعجاز احمد خان، عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور اطہر درانی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔
واٹر سپلائی ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -