ووٹ کو عزت دو کے نظریے پر اب بھی قائم ہیں،رانا تنویر حسین

  ووٹ کو عزت دو کے نظریے پر اب بھی قائم ہیں،رانا تنویر حسین

  



اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کھل کر آمنے سامنے آگئیں اور ایک دوسرے پر طنز کے نشتر چلانے شروع کر دئیے۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم پر ووٹ دینے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مسلم لیگ ن سویلین بالادستی سے پیچھے ہٹ گئی ہے بلکہ ہم ووٹ کو عزت دو کے نظریے پر اب بھی قائم ہیں۔انہوں ں ے کہا کہ ہمیں تو 3 دن پہلے قومی سلامتی کا معاملہ یاد آ گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کو تو صبح 4 بجے پتہ چلا کہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس پر رانا تنویر نے کہا کہ حکومت نے رابطے شروع کردیے گئے ہیں، نیب آرڈیننس پارلیمان میں لانے سے پہلے حزب اختلاف کو آن بورڈ لینا ہوگا۔پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو اعتماد میں لیے بغیر مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کرنا یوٹرن ہے۔

رانا تنویر حسین

مزید : صفحہ آخر


loading...