سراج احمد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات مقرر
اسلام آباد (این این آئی)سراج احمد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات مقرر کر دیئے گئے۔ بدھ کو سراج احمد کی بطور مرکزی سیکرٹری مالیات تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،سراج احمد اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مالیاتی مشیر تھے،سراج احمد بطور مرکزی سیکرٹری مالیات ذمہ داریاں سنبھالیں گے،سراج احمد بطور فنانشل ایڈوائزر بھی کام کرتے رہیں گے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سراج احمد کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل سردار اظہر طارق خان اس عہدے پر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
سراج احمد