تین روز کی بارش کے بعد بادل چھٹتے ہی پنجاب میں دھند کا راج 

تین روز کی بارش کے بعد بادل چھٹتے ہی پنجاب میں دھند کا راج 

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)تین روز کی بارش کے بعدصبح کے وقت لاہور شہر سمیت پنجاب بھر دھند کی لپیٹ میں رہا۔ صوبہ کے کئی شہر وں میں دھند چھائی رہی۔ د ھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹر وے گزشتہ روز9 گھنٹے تک بند رہی۔فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی دھند کی وجہ سے شدید متاثر رہا۔ لاہور آنیوالی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافر وں کو پریشا نی کا سا منا رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے آئندہ 24 گھنٹے تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا۔

دھند راج 

مزید : صفحہ آخر


loading...