چیف الیکشن کمشنر کی ماہانہ تنخواہ 13لاکھ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ 

      چیف الیکشن کمشنر کی ماہانہ تنخواہ 13لاکھ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر نور عالم خان کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں کنوینئر کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تنخواہوں سے متعلق استفسار کیا، جس پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تنخواہ دس لاکھ روپے ہے جبکہ تین لاکھ روپے سیلری کے علاوہ الاؤنس ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تنخواہ سات لاکھ روپے ہے اور 500 لیٹر پیٹرول گاڑی کے لیئے دیا جاتا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ ایم این ایز کو گالیاں دی جاتی ہیں جبکہ ہم ایک لاکھ 68 ہزار روپے تنخواہ لیتے ہیں۔اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے2017-18 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 1989 میں سی ڈی اے کی جانب سے زوالوجیکل سروے آف پاکستان کو 583 ایکڑ اراضی چڑیا گھر اور بوٹانیکل گارڈن کے قیام کے لیئے دی گئی تھی لیکن تاحال نا تو وہاں گارڈن بنا اور نہ ہی باؤنڈری وال مکمل کی گئی ہے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور رپورٹ طل کر لی۔ نور عالم خان نے وازرت موسمیاتی تبدیلی سے کہا کہ آپ نے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی لیکن وہ پھر شروع ہو گئے ہیں،پلاسٹک بیگز کو ختم کریں، پورے پاکستان میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہونی چاہئے، کھانے پینے کی اشیا بھی پلاسٹک بیگز میں نہیں ہونی چاہیئے یہ صحت کے لیئے نقصان دہ چیز ہے،نور عالم خان نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں اور پارکوں میں درخت لگائے جائیں، کنوینئر کمیٹی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے کٹاؤ کا نوٹس لیں۔
قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -