نئی دہلی میں انتہاء پسند آرایس ایس  اور سٹوڈنٹس میں تصادم کا نیا محاذ  کھل گیا،12طلباء زخمی

  نئی دہلی میں انتہاء پسند آرایس ایس  اور سٹوڈنٹس میں تصادم کا نیا محاذ  کھل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی اور مخالف طلبہ گروپوں کے مابین تازہ جھڑپوں میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔بھارت میں حالیہ چند ہفتوں میں متعدد امور پر طلبہ کی سیاست پرتشدد ہوگئی ہے جس میں متنازع شہریت ترمیمی قانون سمیت تعلیمی اداروں میں پولیس کا تشدد اور یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ شامل ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے حملہ آوروں نے 34 طلبہ کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد تازہ ترین محاذ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ملک گیر مظاہروں میں بدل گیاہے۔
تصادم

مزید :

صفحہ آخر -