پاکستانی پاسپورٹ چوتھی بد ترین سفری دستاویز قرار، دنیا کے طاقتور ترین اور بہترین پاسپورٹ میں جاپان سرفہرست

      پاکستانی پاسپورٹ چوتھی بد ترین سفری دستاویز قرار، دنیا کے طاقتور ترین ...

  



نیویارک(آن لائن)ایک امریکی فرم نے 108 ممالک کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کو چوتھا بدترین سفری دستاویز قرار دیدیا۔ امر یکی فرم ”ہینلے پاسپورٹ انڈکس“ نے بین الاقوامی سفر کے حوالے دنیا کے سب سے برے سفری دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ کو صو ما لیہ کیساتھ 104 ویں نمبر پر رکھا ہے۔سفر کے لحاظ سے بدترین پاسپورٹ والے ممالک میں افغانستان سرفہرست ہے۔ اسی طرح بد تر ین پاسپورٹ کی فہرست میں عراق دوسرے اور شام تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکی فرم نے تاہم کہا ہے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر و یز ے کے 32 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ پچھلے سال پاکستانی پاسپورٹ پانچواں بدترین سفری دستاویز قرار دیدیا گیا تھا۔دنیا میں طاقتور تر ین اور بہترین پاسپورٹ کے لحاظ سے جاپان سرفہرست ہے۔ طاقتور پاسپورٹ والے ممالک میں سنگاپور دوسرے اور جنوبی کوریا اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہیں۔طاقتور پاسپورٹ کے لحاظ سے پورپی ممالک میں فن لینڈ سرفہرست اور چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ سپین، لکسمبرگ اور ڈنما ر ک کے پاسپورٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں امریکہ دو نمبر کم ہوکر آٹھویں پر اور برطانیہ، ناروے اور بیلجیم کے برا بر آگیا۔ سفر کے لحاظ سے طاقتور پاسپورٹ میں کینیڈا کا نواں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر بہتر ہوکر طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں اٹھارویں نمبر آگیا ہے۔

بدترین پاسپورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...