بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہورمیں بچوں کے جگر ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشنز

 بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہورمیں بچوں کے جگر ٹرانسپلانٹ کے کامیاب ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن چلڈرن ہسپتال اور آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر میں لاہورمیں دو بچوں کے جگر ٹرانسپلانٹ کامیابی سے سر انجام دئیے گئے۔10 سالہ محمد اعظم جس کوجگر کی بیماری تھی جس کو جگر کا ٹکڑا اس کی والدنے عطیہ کیااور دوسرا بچہ 15 سالہ مصطفٰی احمد جس کو اس کی والدہ نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا۔ 10 گھنٹے کی طویل اور پیچیدہ سرجری کے بعد الحمداللہ بچے اور والدین ٹھیک ہیں۔یہ سرجری دنیا کے نامور پیڈیاٹرک، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر خالد شریف، ڈاکٹر فیصل حنیف اور پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ (پیڈیا ٹرک ہیپاٹالوجسٹ اور گیٹرو ہیلوجسٹ)، ڈاکٹر جنرل افتخار، ڈاکٹر محمد ہارون انصاری، ڈاکٹر عمران خان اور ڈاکٹر شفیح اللہ نے سر انجام دی۔چیر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور پریذیڈنٹ امبر شہزاد ملک کی سربراہی میں یہ سب زبردست سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل میں امراضِ جگر کے شعبہ جدید ترین سہولیات سے آرستہ ہے جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور ماہرین موجود ہیں۔یہ ایک مکمل چلڈرن ہسپتال ہے یہاں بچوں کے کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ، 24/7 ایمر جنسی، 24/7 پیڈیاٹرکICU اور بچوں سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج میسر ہے۔یہاں بین الاقوامی تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور سرجنز ز کی زیر نگرانی بڑوں کے بھی لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیے جا رہے ہیں۔بحریہ ا نٹر نیشنل ہو سپٹل ایک بین الاقوامی معیار کا ہوسپٹل ہے جہاں ہارٹ سرجریز، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں اب تک 50 جگر اور 150سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔ یہاں نہ صرف پاکستان سے مریض آرہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

آپریشن

مزید : صفحہ آخر