لاہورائیرپورٹ پر پرواز کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہونے پر مسافروں کاہنگامہ 

لاہورائیرپورٹ پر پرواز کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہونے پر مسافروں کاہنگامہ 

  



لاہور(این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب نجی ائیر لائن کی پرواز کی روانگی میں 12گھنٹے کی تاخیر ہونے پر مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ مسافروں کی جانب سے متعلقہ ائیرلائن کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ نجی ائیر لائن کی فلائٹ J9-502 نے رات تین بجے لاہور سے کویت روانہ ہونا تھا جو سہ پہر تین بجے روانہ ہوئی۔

ہنگامہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...