ایران امریکہ کشیدگی، سونا خام تیل مہنگا، عالمی سٹاک مارکیٹ 2فیصد تک گر گئی، کے ایس ای 100انڈیکس میں بھی 546پوائنٹس کی کمی 

ایران امریکہ کشیدگی، سونا خام تیل مہنگا، عالمی سٹاک مارکیٹ 2فیصد تک گر گئی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران،نیویارک، پرتھ،ٹوکیو،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)ایران کے عراق میں امریکی فورسز پر میزائل حملوں کے بعد ایشیا اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کی صورتحال پر سرمایہ کاروں میں پیدا ہونے والی تشویش کو ٹھہرایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس سی آئی کے انڈیکس برائے ایشیا پیسفک کے مطابق جاپان کے علاوہ شیئرز دن کے آغاز پر 1 فیصد گرنے کے بعد تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں مزید 0.5 فیصد کمی آئی۔چین کی بلو چپ سی ایس آئی 300 انڈیکس میں بھی 0.48 فیصد کمی دیکھی گئی۔جاپان کے نکئی میں 1.29 فیصد کمی آئی، آسٹریلوی شیئر مارکیٹ میں 2 فیصد اور امریکہ کے ایس اینڈ پی 500 ای منی سٹاک فیوچرز میں 1.7 فیصد کمی آنے کے بعد مزید 0.28 فیصد کمی آئی ہے۔سنگاپور میں ایشیا پیسفک کے اکانومسٹ روب کارنیل کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے سے مارکیٹ میں منفی رجحان میں طویل ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ڈالر انڈیکس پر یورو 0.04 فیصد کمزور ہوا۔عالمی منڈیوں کے بینچ مارک برینٹ کروڈ میں تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا۔برینٹ کروڈ دن کے آغاز 0.73 ڈالر اضافے کے ساتھ 69.02 ڈالر پر ہوا تھا تاہم بعد ازاں اس میں 3.48 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قیمت 71.75 ڈالر ہوگیا۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونے کی قیمت 1600 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔حالیہ حملوں کے بعد سرمایہ کار اپنے اثاثوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران مشرق وسطی کی کشیدگی کے اثرات کے باعث 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر مندی کی طرف لوٹ گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 546.91 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، اس مندی کے باعث مزید 6 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 41900، 41800، 41700، 41600، 41500، 41400 کی حدیں شامل ہیں۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 546.91 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41357.56 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران 1.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 800 شیئرز کا لین دین ہوا، انویسٹرز کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13ڈالرکے اضافے سے1580ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے93ہزارر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 770روپے کے اضافے سے79731روپے ہوگئی،دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈاکر کی  قیمت خرید155روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155روپے سے بڑھ کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.30روپے سے بڑھ کر155.80روپے ہوگئی۔


سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -