فخرالدین جی ابراہیم کا انتقال!

فخرالدین جی ابراہیم کا انتقال!

  



سابق چیف الیکشن کمشنر، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، ان کو کراچی میں والدین کے پہلو میں سپردِخاک کر دیا گیا،وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور92 برس کی عمر میں دُنیائے فانی کو خیر باد کہا ہے۔ان کی وفات پر تمام طبقات فکر کی طرف سے دُکھ کا اظہار ہوا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔فخر الدین جی ابراہیم ایک بااصول انسان کے طور پر شہرت کے حامل اور آزادی عدل کے حامی تھے،عدلیہ کی آزادی کے لئے بھی سرگرم رہے،ایک قابل وکیل اور کھرے انسان تھے،ان کی وفات ایک اہل شخصیت کی رخصتی ہے،اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عنائت فرمائے۔

مزید : رائے /اداریہ


loading...