متعدد ممالک کا ایران،عراق فضائی حدود استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

  متعدد ممالک کا ایران،عراق فضائی حدود استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

  



 بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد کئی ملکوں کی فضائی کمپنیوں نے اپنے روٹ تبدیل کرلیے۔روسی فیڈرل ایجنسی برائے ہوابازی نے ایران اور عراق کی فضائی حدود نہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔روسی فضائی کمپنیوں کو ایران، عراق سمیت عرب ممالک اور خلیج عمان نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔روسی فضائی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں کیلئے ٹرانزٹ پروازیں بھی نہ چلائیں۔جن دیگر فضائی کمپنیوں نے اپنے روٹس تبدیل کیے ان میں ایمریٹس ائیرلائن، فلائی دبئی، ائیرفرانس، آسٹریلیا کی قنطاس ائیر ویز، برٹش ائیرویز، سنگاپور ائیرلائنز، ملائیشین ائیرلائنز، ائیر کینیڈا اور تائیوان کی چائنا ائیرلائنز شامل ہیں۔

؎ فضائی حدود 

مزید : صفحہ اول


loading...