ایرانی جنرل قاسم سلیمانی آبائی شہر کرمان میں سپر د خاک

  ایرانی جنرل قاسم سلیمانی آبائی شہر کرمان میں سپر د خاک

  



تہران(این این آئی)عراق میں امریکی میزائل حملے میں شہید ہونیوالے ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکہ سے بدلہ لیتے ہی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کی۔ اس سے قبل گزشتہ روز ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان میں ان کے جلوس جنازہ میں اچانک بھگدڑ مچنے سے 50سے زائد افراد جاں بحق اور 250سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی تدفین موخر کردی گئی تھی۔

سلیمانی سپرد خاک

مزید : صفحہ اول