تاپی منصوبے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل، سٹیل ملز، پی ایس او کو گرانٹ دینے سے انکار

  تاپی منصوبے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل، سٹیل ملز، پی ایس او کو گرانٹ دینے ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو گرانٹ دینے سے انکار کردیا۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ایکسچینج ریٹ میں ردوبدل کیوجہ سے پی ایس او کو 28 ارب روپے کا نقصان پوراکرنے کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ سے ہی یہ نقصان پورا کیا جائے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سٹیل ملز کو بھی 3 ارب روپے کی نئی گرانٹ دینے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی 4 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ سٹیل ملز، سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجبات دستیاب وسائل سے ادا کرے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک ارب روپے کے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کو 5 ارب روپے کے قرض کی گارنٹی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی جبکہ واپڈا کو حبیب بینک سے 38 ارب روپے قرضہ لینے کیلئے گارنٹی کی بھی منظوری دی گئی، واپڈا نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی سیٹلمنٹ کیلئے قرضہ حاصل کرے گا۔ای سی سی نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جس میں توانائی، خزانہ اور گیس کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ای سی سی 

مزید : صفحہ اول


loading...