بینظیرانکم سپورٹ کا غلط استعمال کرنیوالوں کو شرم آنی چائیے، فواد چوہدری

  بینظیرانکم سپورٹ کا غلط استعمال کرنیوالوں کو شرم آنی چائیے، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس ایں ڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چائیے اعلی سرکاری افسران کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے انکشاف پر انہوں نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینظیرانکم سپورٹ کے غلط استعمال پر درعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کوئی شرم ہوتی ہے، حیا ہوتی ہے، غریب ترین لوگوں کے حق پر اس بے حیائی سے ڈاکہ ڈالنے کو کیا کہا جائے۔واضح رہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی، جس میں بتایا گیا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلی سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
فوادچوہدری

مزید :

صفحہ اول -