ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفرگڑھ کاجتوئی کادورہ، محافظ خانے کاافتتاح

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مظفرگڑھ کاجتوئی کادورہ، محافظ خانے کاافتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار) لوگوں کو اب کوئی نقل لینے کے لیے جتوئی سے 80 کلو میٹر مظفرگڑھ نہیں جانا پڑے گا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے 2008 تا 2019 محافظ خانہ کا  افتتاح کردیا ہے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)


سول کورٹ جتوئی کا دورہ کرتے ہوئے سول کورٹ جتوئی میں محافظ خانہ کا افتتاح کیا بعد ازاں انہوں نے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتوئی بار وکلاء  نے ماڈل کورٹ میں جس طرح کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں انہوں نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل مدنظر رکھتے ہوئے جتوئی سے 80 کلو میٹر کا سفر کرکے مظفرگڑھ نقل لینے کے لیے جاتے تھے اب ان کو نقل مقامی سول کورٹ سے ہی ملے گی اور لوگوں کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد آصف علی رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ماڈل کورٹ میں ٹارگٹ کے مطابق قتل ودیگر کیسوں کو فائنل کیا ہے اس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی اور جتوئی بار کے وکلاء کی کوششوں سے ہوا ہے  صدر بار سردار سعید احمد خان گوپانگ نے بھی خطاب کیا اور کہا میں ماڈل کورٹ جتوئی میں پیش ہونے وکلاء  شاہد پرویز کھچی ایڈووکیٹ، رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ، سید ذاکر حسین شاہ ایڈووکیٹ، قاضی مقررب اور دیگر وکلاء  کی تعریف کی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کا جتوئی محافظ خانہ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر  اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری فرزان رسول خان نے سرانجام دے اور تلاوت قرآن پاک سئنیر ایڈووکیٹ ملک عبدالرحیم اور نعت رسول مقبول جمیل احمد ایڈووکیٹ نے پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی سول کورٹ جتوئی پہنچے پر پولیس کے چوق و بند دستہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کو سلامی پیش کی اور سینیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جلیل احمد خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا،سول جج احمد خان چٹھہ سول جج جام محمد اجمل، سول جج رانا مدثر حیات، سول صلاح الدین یاسر، سئنیر سول جج مظفرگڑھ عمرفاروق، ڈی ڈی پی چوہدری نوید ارشد اور صدر بار، جنرل سیکرٹری نے استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے شجر کاری مہیم کا آغاز کرتے ہوئے سول کورٹ میں پودا لگایا اور دعا بھی کرائی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا اورڈی ڈی پی چوہدری نوید ارشد کو جتوئی بار ممبر بار کی شیلڈ بھی اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے صدر اور بار کا شکریہ ادا کیا۔
افتتاح