ویڈیو سکینڈل:تحقیقات تیز، اداکارہ امروزیہ خان، رمشا کاموبائل ڈیٹا حاصل کرنیکا فیصلہ

ویڈیو سکینڈل:تحقیقات تیز، اداکارہ امروزیہ خان، رمشا کاموبائل ڈیٹا حاصل ...

  



ملتان (وقائع نگار) ویڈیوسکینڈ ل میں بڑی پیش رفت ایف آئی اے سائبرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اداکارہ امروزیہ خان اور رمشا خان کے موبائل کاڈیٹا حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے دوسری جانب آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی جانب سے ایف آئی اے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 افسر کو دی گئی دھمکیوں پر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے  دونوں اداکاراؤں کے موبائل سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے مزید سکینڈل منظر عام پر کرنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر شہر کی متعددبڑی شخصیات نے دونوں اداکاراؤں کے مابین صلح کی کوشش تیز کردی ہیں، ویڈیو سکینڈل میں اداکارہ امروزیہ  خان کے ساتھ اداکارہ رمشا خان کے شوہر کا نام بھی سامنے آرہاہے،ذرائع کے مطابق امروزہ خان اور رمشا خان کے  شوہر کی بھی ملی بھگت کے نتیجے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جس کامقصداداکارہ رمشاخان کو بلیک میل کرکے طلاق کے جواز تلاش کرنا تھا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ رمشا خان کے شوہر ملتان میں واقع ایک بڑی یونیورسٹی سے منسلک ہیں اور وہ امروزیہ خان سے شادی کے خواہش مند ہیں،ذرائع کے مطابق دونوں نے رمشا خان سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لئے ملی بھگت کے ذریعے گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی،ویڈیو جو رمشاخان کے اعتراض پر گانے کی ویڈیوسے کٹ کردی گئی تھی کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تاکہ اس ویڈیو کو جواز بنا کر طلاق کا راستہ ہموار کیا جاسکے، گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دونوں اداکاراؤں کا موقف سننے کے بعد انہیں 12جنوری بروز پیر کو دوبارہ پیش ہوکر اپنے موبائل جمع کروانے کی ہدایت کی ہے بعدازاں دونوں موبائل کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے انہیں فرانزک کے لئے لاہور بھیجا جائیگا۔

ڈیٹا

مزید : ملتان صفحہ آخر